۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
السيد صدر الدين القبانجي | قبانچی

حوزہ/ آج نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی کے گھر پر ایک مسلح حملہ ہوا، تاہم امام جمعہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی کے گھر پر ایک مسلح حملہ ہوا، تاہم امام جمعہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد اور حملے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، تاہم اس واقعے نے نجف اشرف میں علماء اور عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

حجۃ الاسلام قبانچی کے حامیوں اور اہل نجف نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور سیکیورٹی اداروں سے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .